Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

افغان باشندہ بجلی کے ہائی ٹیشن پول پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل

ممکنہ خدشات کے باعث بجلی کی سپلائی بند کرا دی گئی تھی
اپ ڈیٹ 24 فروری 2023 07:46pm

سعید آباد میں بجلی کے ہائی ٹیشن پول پر چڑھنے والا شخص افغانستان کا شہری ہے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون سعید آباد میں ایک شہری بجلی کے ہائی ٹیشن پول پر چڑھ گیا، جسے دیکھ کر عوام کا جم غفیر آگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، تاہم شہری کو پول سے نیچے اتارنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق شہری ایک گھنٹہ ہائی ٹینشن پول پر چڑھا رہا، کبھی نیچے کی جانب آتا اور پھر کچھ دیر بعد اوپر چلا جاتا، ممکنہ خدشات کے باعث کے الیکٹرک حکام سے بجلی کی سپلائی بند کرادی تھی۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر پول پر چڑھنے والے شخص کی ویڈیو آگئی جس میں وہ پولیس حکام کے سامنے بیان دے رہا ہے کہ اس کا نام نور احمد ہے اور وہ پکتیکا افغانستان کا باشندہ ہے، جب کہ کراچی میں فرید کالونی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

نور احمد نے بتایا کہ اس کے 3 بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جو افغانستان میں ہی ہیں، اور وہ خود قہوہ بیچ کر گزر بسر کرتا ہے۔

نوراحمد نے بتایا کہ وہ اپنے چچا کے بیٹے کے ساتھ رہتا ہے، جو ٹیکسی چلاتا ہے اور اسے اپنے بچوں کے پاس جانے نہیں دیتا، اور جب میں افغانستان واپس جانے پر اصرار کرتا ہوں تو کمرے میں بند کرکے تالا لگا کر چلا جاتا ہے، اس لئے میں احتجاجاً پول پر چڑھ گیا تھا، تاکہ لوگوں کی توجہ حاصل کرکے اپنے دکھ کو بیان کرسکوں۔

High tension pole