Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بارکھان واقعہ: قائم مقام ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی ایس پی نور محمد کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت
شائع 24 فروری 2023 06:26pm

آئی جی بلوچستان نے قائم مقام ایس پی بارکھان نورمحمد کوعہدے سے ہٹا دیا۔

بارکھان واقعہ پر آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے قائم مقام ایس پی بارکھان نور محمد کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، جب کہ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق ڈی ایس پی نور محمد کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور ان کی جگہ نجیب اللہ پندرانی کو ایس پی بارکھان تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بارکھان میں واقع ایک کنویں سے 3 لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جن کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ یہ لاشیں گراں ناز نامی خاتون اور اس کے بیٹوں کی ہیں، تاہم دو روز بعد ہی لیویز نے گراں ناز اور اس کے تمام بچوں کو مختلف کارروائیوں کے دوران بازیاب کرالیا تھا۔

مقتول قرار دی گئی گراں ناز تمام بچوں سمیت بازیاب

گزشتہ روز بارکھان واقعے میں جاں بحق خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ لاش سولہ سے سترہ سالہ خاتون کی ہے، اور پوسٹ مارٹم میں لڑکی سے زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تشدد کے بعد خاتون کے سر پر تین گولیاں ماری گئیں، پھر شناخت چھپانے کیلئے چہرے اور سر پر تیزاب ڈالا گیا۔

عبدالرحمان کھیتران کی گرفتاری کے بعد ورثاء کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض نے معاملے میں مقتول کہی جانے والی چالیس سالہ خاتون گراں ناز کی ہلاکت تردید کردی، اور بتایا کہ لاش دو سے تین دن پرانی ہے، ڈی این اے سیمپل لے کر لاہور بھیج دئے گئے ہیں۔

barkhan blochistan

barkhan murder case