Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کراچی کی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر احتجاج کی دھمکی

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کی سربراہی میں اجلاس
شائع 24 فروری 2023 09:10am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں ارکان سندھ اسمبلی خرم شیرزمان،راجہ اظہر، شہزاد قریشی، ادیبہ حسن، رانا ذکی، عدنان صدیقی نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ

آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ غیر آئینی دروازے استعمال کرکے اقتدار میں ڈرامے باز بیٹھے ہیں، یہ ڈرامے باز ملک میں بدترین مہنگائی کرکے خود سرکاری تنخواہ پر عیاشیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران غیرآئینی راستے سے قوم پرمسلط ہیں، حکمرانوں کی دلچسپی مہنگائی ختم کرنے کے بجائے عمران خان کو گرفتار کرنے میں ہے، حکومت کی غریب مٹاؤ مہم کسی صورت پر برداشت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھین: عمران خان کی گرفتاری آئین اور قانون کے تحت ہوگی، رانا ثنا اللہ

imran khan

protest

pti karachi

aftab siddiqui