Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمود 30 روز کیلئے نظر بند، محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی رہنما کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیئے
اپ ڈیٹ 23 فروری 2023 10:46pm
شاہ محمود قریشی۔ فوٹو — سوشل میڈیا
شاہ محمود قریشی۔ فوٹو — سوشل میڈیا

نائب چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی 30 روز کے لئے نظر بند کر دئیے گئے۔

پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کو نظر بند کیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پی ٹی آئی نائب چیئرمین کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیئے۔

شاہ محمود قریشی کو آج کوٹ لکھپت سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ گرفتاری کے آرڈرز 1960 کے آرڈیننس کے مطابق جاری ہوئے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے اپنے والد کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، ان کو کل پولیس نے حراست میں لیا ہے، ہمیں نہیں بتایا جا رہا کہ شاہ محمود قریشی کہاں ہیں۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہیں۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کل درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

Attock

Jail Bharo Tehreek