Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایپکس کمیٹی اجلاس آج طلب، نیشنل ایکشن پلان سے متعلق عملدرآمد پر غور ہوگا

اجلاس میں حساس اداروں کے سربراہان شرکاء کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، ذرائع
اپ ڈیٹ 24 فروری 2023 07:00am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو طلب کر لیا ہے۔

شہبازشریف کی زیر صدارت نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس سہہ پہر تین بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔ اجلاس میں پشاور دھماکے اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعے پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق عملدرآمد پر غور جب کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں حساس اداروں کے سربراہان شرکاء کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

national action plan

Terrorism in Pakistan

Apex Committee Meeting