’شاہ محمود، اسد عمر اور دیگر کو 90 روز تک جیل میں رکھا جاسکتا ہے‘
کوٹ لکھپت جیل نے لاہور سے جیل بھرو تحریک کیلئے کے دوران گرفتار کئے گئے 77 افراد کی فہرست جاری کر دی۔
مرکزی قیادت اور کارکنوں کو پنجاب کی دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے گرفتار افراد پر 3 ایم پی او لگا کر فہرست محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود، اسد عمر اور دیگر کو 90 روز تک جیل میں رکھا جاسکتا ہے۔
جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار شاہ محمودقریشی کو اٹک جیل، اعظم سواتی رحیم یارخان جیل، مراد راس ڈی جی خان جیل اور سینیٹر ولید اقبال کو لیہ جیل منتقل کردیا گیا۔
عمر سرفراز چیمہ کو بھکرجیل، محمد مدنی کو بہاولپور جیل منتقل کیا گیا۔
اسی طرح 24 رہنما اور کارکنان ڈسٹرکٹ جیل لیہ منتقل کئے گئے، 24 کو ڈسٹرکٹ جیل بھکر، 25 کو راجن پور جیل منتقل کیا گیا ۔
کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے 77 کارکن موجود ہیں۔
پی ٹی آءی کا کہنا ہے کہ کئی گرفتار کارکنوں کی تفصیلات نہیں دی جارہی، ہائیکورٹ میں حبس بےجا کی درخواست دائر کی ہے۔
رہنماؤں اور کارکنوں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ گرفتاری کے آرڈرز 1960 کے آرڈیننس کے مطابق جاری ہوئے۔
Comments are closed on this story.