Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر بحال، تبادلے کے احکامات منسوخ

وفاقی حکومت کی جانب سے بحالی کا نوٹی فکیشن جاری
شائع 23 فروری 2023 05:46pm

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے پر بحال کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کے احکامات منسوخ کر دیئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

غلام محمود ڈوگر نے اپنی برطرفی پر وفاقی حکومت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

جس پر سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

غلام محمود ڈوگر کی خدمات 23 جنوری کو پنجاب سے واپس لی گئیں تھیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔

نگران حکومت نے ان کی جگہ بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا تھا۔

ccpo lahore

ghulam mehmood dogar