کراچی پولیس آفس حملہ: دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کا فارنزک مکمل
کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کے فارنزک میں حملہ آوروں کے پانچ فنگرپرنٹس حاصل کرلئے گئے۔
کراچی پولیس آفس حملے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کا فارنزک مکمل کرلیا گیا ہے۔
تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کے فارنزک میں حملہ آوروں کے پانچ فنگرپرنٹس حاصل کیے گئے ہیں، جو نادرا ریکارڈ سے چیک کیے جارہے ہیں۔
کراچی پولیس آفس دہشتگردوں کے 2 ساتھی حملے سے پہلے واپس چلے گئے
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی گاڑی سے حملہ آوروں کے جوتے، ٹوپی اور اجرک ملی ہے، جب کہ گاڑی میں رسی، چٹائی، رضائی، موزے اور کلاشنکوف کے میگزین بھی تھے۔ گاڑی میں پلاسٹک کی بوری،رومال بھی تھا۔
تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کے اصل مالک کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا، جب کہ حملے میں مارے گئے تیسرے دہشتگرد کی تاحال شناخت بھی نہ ہوسکی۔ تیسرے دہشت گرد کےفنگرپرنٹس نادرا ریکارڈ سے میچ نہ ہوسکے۔
Comments are closed on this story.