Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے پی او حملہ اور بے قابو اسٹریٹ کرائمز، کراچی پولیس چیف کے تبادلے کا امکان

نئے چیف کیلئے اچھی شہرت کے حامل افسران کے ناموں پر غور شروع
شائع 22 فروری 2023 06:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے اور شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر حساس اداروں نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس چیف کے تبادلے کا امکان ہے، جبکہ نئے چیف کیلئے اچھی شہرت کے حامل افسران کے ناموں پر غور شروع ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلطان خواجہ، عمران یعقوب منہاس سمیت دیگر افسران کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

Karachi Police Chief

Javed Alam Odho