Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بینک سے کیش لیکرنکلنے والوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

گینگ کا ایک ساتھی بینکوں کے اندرکسٹمربنکر جاتا تھا
شائع 22 فروری 2023 02:26pm
ملزمان نے ضلع سینٹرل میں متعدد وارداتوں اور ڈکیتیوں کا انکشاف کیا  - تصویر/ پکسل
ملزمان نے ضلع سینٹرل میں متعدد وارداتوں اور ڈکیتیوں کا انکشاف کیا - تصویر/ پکسل

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری بس اسٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی (ایس آئی یو) جنید شیخ کے مطابق گرفتارملزمان میں محمد نسیم، نثار احمد اور اختر علی شامل ہیں تینوں ملزمان بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں سے ڈکیتیاں کرتے تھے۔

جنید شیخ کا کہنا ہے کہ گینگ کا ایک ساتھی بینکوں کے اندر کسٹمر بن کرجاتا تھا اور اندرموجود ملزم بینک سے زیادہ کیش لیکر نکلنے والے اشخاص کی اطلاع باہرموجود ساتھیوں کودیتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے ضلع سینٹرل میں متعدد وارداتوں اور ڈکیتیوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ گرفتارملزمان سے تین عددپسٹلز اور دوموٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ نا جائزاسلحہ کی برآمدگی پر ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یومیں مقدمات درج کرلیے گئےہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Street Crimes

Karachi Street Crimes

Special Investigating Unit

SIU