Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پولیس آفس حملہ: جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں سے تفتیش کا فیصلہ

جیلوں میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی نگرانی سخت کردی گئی
شائع 22 فروری 2023 01:33pm

تحقیقاتی اداروں نے جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں کےدہشتگردوں اور سہولت کاروں سےتفتیش کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کرنے والے اداروں نے جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں سے واقعہ کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی، کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی لاشیں موصول کرنے تاحال کوئی شخص نہیں آیا، لاشوں کے دعویدار سامنے آنے پرکیس مزید مضبوط اور تفتیش میں پیشرفت ہوگی، اس حوالے سے افغانستان اور بلوچستان کے سیکیورٹی اداروں سے بھی مدد لی جائے گی۔

Terrorist Arrested

Karachi Police Office Attack

karachi jail

karachi central jail