Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح کے بجائے سہہ پہر 3 بجے ہوگا
شائع 22 فروری 2023 09:11am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کا شیڈول میں تبدیل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح کے بجائے سہہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، جس کا 3 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ میں توشہ خانہ پر بین الوزارتی رپورٹ پیش ہوگی جبکہ اجلاس میں بجلی کے حالیہ بریک ڈاؤن پر بھی رپورٹ پیش ہوگی۔

کابینہ میں واہگہ بارڈرکے ذریعے 50 ہزارمیٹرک ٹن گندم اورادویات افغانستان بھجوانے کی اجازت کا معاملہ پیش ہوگا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ صدر کی جانب سے الیکشن تاریخوں کے اعلان پربھی مشاورت ہوگی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے چیرمین نیب کے معاملے پر بھی بات چیت ہو گی۔

federal cabinet

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

schedule change