Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینٹرل پولیس آفس میں تعینات عملے کی تربیت کا فیصلہ

آئی جی سندھ کی جانب سے تمام افسران کو ہدایت جاری
شائع 22 فروری 2023 09:08am
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم  کراچی پولیس آفس کے ارد گرد کے علاقے کی صفائی کر رہے ہیں - تصویر/ روئٹرز
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کراچی پولیس آفس کے ارد گرد کے علاقے کی صفائی کر رہے ہیں - تصویر/ روئٹرز

سینٹرل پولیس آفس میں تعینات عملے کی خصوصی تربیت کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ کی جانب سے تمام افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عملے کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں ایک روزہ تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عملے کی تفصیل فراہم کی جائیں، جو لائسنس یافتہ یا لائسنس حاصل کرنے والا ہو، تربیت کا مقصد ممکنہ خطرے کے پیش نظر خود کی حفاظت ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل کے مقام پر صدر تھانے سے متصل ایڈیشنل آئی جی سندھ کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

اس دوران پولیس سمیت سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی اورآپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔

Karachi Police Office Attack

KPO Attack