Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے پی او حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

منصوبہ کالعدم ٹی ٹی پی نے بنایا، بارود 'را' نے فراہم کیا،تحقیقاتی ذرائع
شائع 21 فروری 2023 09:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں پولیس اۤفس پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، تحقیقاتی ذرائع کے مطابق حملہ میں ملک دشمن مختلف جماعتوں کی مشترکہ کارروائی کے ثبوت سامنے اۤئے ہیں۔

کراچی پولیس اۤفس پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے اۤئی ہے۔ تحقیقاتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شواہد اور تحقیق سے ثابت ہورہا ہے کہ پولیس اۤفس پر حملے کا منصوبہ کالعدم ٹی ٹی پی نے بنایا اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را ’ نے بارود فراہم کیا۔

ذرائع کےمطابق تحقیقات کےدوران یہ چیز بھی سامنے اۤئی ہے کہ کے پی او حملہ اور چند ماہ قبل جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے میں استعمال خودکش جیکٹس میں مما ثلت پائی گئی ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملہ میں ملک دشمن جماعتوں کی کارروائی کے شواہد ملے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع نے بتایا کہ برآمد دھماکا خیز مواد آر ڈی ایکس ہونے کا شبہ ہے اور خودکش جیکٹس مکینیکل سسٹم کے تحت تیار کی گئی تھی۔

ذرائع بی ڈی ایس نے مزید بتایا کہ کراچی پولیس اۤفس اور جامعہ کراچی یونیورسٹی حملے کی خودکش جیکٹس کا ڈیٹونیٹنگ سسٹم بھی ایک جیسا ہے۔

کراچی یونیورسٹی حملے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی ملوث تھی جبکہ کے پی او حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے۔

Sindh Police

KPO Attack

Karachi law and order situation