Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاندانی دشمنی پر بھتیجے نے چچا کو کے پی او حملے کا سہولتکار قرار دیکر گرفتار کروا دیا

حراست میں لیے گئے شخص کا تعلق مانسہرہ سے ہے، پولیس
شائع 21 فروری 2023 08:57pm
فوٹو — اے ایف پی/ آج نیوز
فوٹو — اے ایف پی/ آج نیوز

کراچی پولیس آفس (کے پی او) حملہ کیس میں شہری بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے۔

پولیس کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے مددگار 15 پر ایک کالر نے فون کرکے سہولت کار کے نارتھ کراچی میں ہونے کی اطلاع دی اور اس کے گھر کا پتا فراہم کیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی غلام رضا کو گرفتار تو کرلیا لیکن جب تفتیش کی تو معاملہ اس کے برعکس تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے شخص کا تعلق مانسہرہ سے ہے، واقعے کے بعد سے کالر نے موبائل فون بند کردیا جب کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کالر غلام رضا کا بھتیجا ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ غلام رضا نے تفتیش کے دوران بتایا کالر سے اس کی جائیداد کے معاملے پر خاندانی دشمنی چل رہی ہے، البتہ اس واقعہ کے حوالے سے اعلیٰ افسران کو آگاہ کردیا ہے۔

karachi

Sindh Police

KPO Attack