Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی:سچل پولیس کی حراست سےکالعدم تنظیم کا ملزم فرار

ملزم ہتھکڑی کھول کر تھانےسےفرار ہوا، پولیس
شائع 21 فروری 2023 07:18pm
اۤرٹ ورک - اۤج ڈیجیٹل
اۤرٹ ورک - اۤج ڈیجیٹل

ملک میں دہشت گردی کےواقعات کے باوجود کراچی میں سچل پولیس کی غفلت سے ملزم فرار ہوگیا ہے، پولیس حراست سے بھاگنے والے ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

پولیس ذرائع کےمطابق زیر حراست ملزم کے فرار کا واقعہ پیر کو پیش آیا، حساس ادارے نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا

پولیس اہلکاروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ملزم نے ہتھکڑی کھولی اور چکما دے کر تھانے سے فرار ہوگیا۔

سچل تھانے میں پیش اۤنے والے اس واقعہ کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر مبینہ غفلت پرسنتری کو لاک اپ کردیا گیا، واقعہ کی تحقیقات کا اۤغاز بھی کردیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کی دوبارہ گرفتاری کےلئے بھی پولیس نے کوششیں تیز کردی ہیں۔

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Karachi law and order situation