Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اقلیتی برادری کا پارلیمان میں نمائندگی بڑھانےکا مطالبہ

مرد شماری اور پارلیمان میں نمائندگی پر تحفظات دور کیےجائیں، البرٹ ڈیوڈ
شائع 21 فروری 2023 06:46pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان یونائٹیڈ کرسچن موومنٹ البرٹ ڈیوڈ نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے تناسب سے اقلیتوں کی پارلیمان میں نمایندگی میں اضافہ کیا جائے تاکہ صاف شفاف انتخابات کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان یونائٹیڈ کرسچن موومنٹ البرٹ ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے انہیں پارلیمان میں نمائندگی کا مکمل حق دیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ 1985 سے آج تک آبادی کے تناسب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹوٹل نشستیں 237 سے بڑھا کر 272 اور خواتین کی سیٹیں 10 سے بڑھا کر 60 کر دی گئی ہیں، تاہم اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ اقلیتوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور پاکستانی کا ہے۔

البرٹ ڈیوڈ نے چیف جسٹس پاکستان، الیکشن کمیشن اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد غیر جانبدار مردشماری کروائی جائے تاکہ اقلیتی برادری کے مردم شماری اور پارلیمان میں نمایندگی کے حوالے سے تحفظات کا خاتمہ ہوسکے۔

Census 2023