کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 5 ڈکیت گرفتار
گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ترجمان رینجرز
کراچی میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث 5 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق اورنگی اور سرجانی ٹاؤن سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے کھلونا پستول، موبائل فونز،گھڑی، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایک ملزم چرس اورنگی ٹاؤن اور سائیٹ ایریا کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا جب کہ ملزم محمد صدیق عرف کابلی ڈکیتی کی 80 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔
رینجرز ترجمان نے بتایا کہ ملزم صدیق شہریوں سے 150 موبائل فونز اور نقدی چھیننے میں ملوث ہے جب کہ گرفتار دیگر 4 ڈکیت مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
Sindh Rangers
operation
Karachi Police
Street Crimes
مقبول ترین
Comments are closed on this story.