Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کردیا

' نئے چیئرمین نیب کیلئے مشاورت پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈر سے کی جائے'
شائع 21 فروری 2023 03:01pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کی جائے۔

چیف وہپ پی ٹی آئی ملک محمد عامرڈوگر کی جانب سے اسپیکرقومی اسمبلی کو لکھے گئے اس خط میں انہیں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پارٹی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی اب قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

پی ٹی آئی کے 70 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل

پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ اکثریتی جماعت ہونے کی بناء پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی انہی کا ہونا چاہیے۔

عمران خان کی ہدایت پریہ خط لکھنے والے ملک محمد عامر ڈوگر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے عمل کا آغاز فوری طور پرکیا جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر کو لکھے گئےاس خط میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ نیب قوانین کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن لیڈر کے باہمی مشاورت سے ہوتی ہے اس لیے مستعفی چیئرمین آفتاب اقبال کی جگہ نئے چیئرمین نیب کیلئے مشاورت پی ٹی آئی کے نامزد کردہ نئے اپوزیشن لیڈر سے کی جائے۔

pti

asad umar

Opposition leader