Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نےمقدمات اور جیل بھروتحریک پرمشاورت کیلئے اجلاس بُلا لیا

پی ٹی آئی چیئرمین آج وکلاء سے بھی ملاقات کریں گے
شائع 21 فروری 2023 02:06pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں جیل بھرو تحریک،سیاسی مقدمات اور الیکشن کی تاریخ کے معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

اس کے علاوہ عمران خان سے آج مختلف بارز کے وکلاء ملاقات کریں گے جس میں مختلف قانونی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کیا جاچکا ہے کہ ’جیل بھرو تحریک‘ کا آغاز 22 فروری بروز بدھ چیئرنگ کراس لاہورسے ہوگا۔جس میں عمر سرفرازچیمہ، سینیٹرولید اقبال ، ڈاکٹر مراد راس، محمد خان مدنی، فواد رسول بھلر کے ہمراہ 200 کارکنان بھی گرفتاری دیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے معاملے پر پنجاب حکومت نے مال روڈ اور لبرٹی چوک میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

pti

imran khan

Jail Bharo Tehreek