Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا کینیائی صدر سے رابطہ، ارشد شریف قتل کیس میں تعاون کی درخواست

مرحوم ارشد شریف کے کیس کو ہم بہت اہمیت دیتے ہیں، شہباز شریف
شائع 20 فروری 2023 11:24pm
ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو — فائل
ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ويليام روتو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

شہبازشریف اور ويليام روتو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کا معاملہ بھی اٹھایا جب کہ کینیائی صدر کا پاکستانی تحقیقاتی ٹیموں سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کا ويليام روتو سے ارشد شریف قتل کیس میں مزید تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرحوم ارشد شریف کے کیس کو ہم بہت اہمیت دیتے ہیں، کینیا کے صدر نے شہباز شریف کو اس معاملے میں مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

Shehbaz Sharif

Kenya

arshad sharif