Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل8 : پشاور زلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو4 وکٹ سےشکست دے دی

پشاور زلمی نے155رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں ہی پورا کرلیا
اپ ڈیٹ 21 فروری 2023 12:15am
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20 اوور میں 154رنز اسکور کیے۔ پشاور زلمی نے ہدف کا کامیاب تعاقب کرتےہوئےمیچ چار وکٹ سےجیت لیا۔ اۤل رآونڈ کارکردگی پر جیمی نیشم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انھوں نے 37 رنز بنانے کےساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

کراچی میں کھیلے گئےمیچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتخار احمد کے برق رفتار 50 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوور میں اسکور بورڈ پر 154 کا ہندسہ سجایا۔ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد 39 اور اۤڈین اسمتھ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کے بولرز نے میچ کےشروع سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر دباؤ برقرار رکھا۔ عثمان قادر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ وہاب ریاض اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

کوئٹہ کے 154رنز کےتعاقب میں پشاور زلمی کے بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ جمی نیشم نے 23 گیندوں پر برق رفتار 37 رنز جڑے۔ جبکہ روومین پاور نے بھی دھواں دھار بیٹنگ کی اور 23 بالز پر 36رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3 بلےبازوں کو ٹھکانےلگایا۔ محمد نواز نے 47رنز کے عوض ایک کھلاڑی اۤؤٹ کیا۔ نسیم شاہ اور قیس احمد کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ اۤئی۔

Quetta gladiators

peshawar zalmi

PSL 8