Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما امتیاز عالم کو شہید کردیاگیا

امتیازعالم کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکےشہید کیا
شائع 20 فروری 2023 10:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حریت رہنما امتیازعالم کو مقبوضہ کشمیرمیں شہید کردیا گیا ہے،امتیازعالم کو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز عوام اور حریت قیادت کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوگئی، مقبوضہ وادی میں حریت رہنما امتیاز عالم کو دن دہاڑے گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ہے۔

حریت رہنما امتیازعالم کو موٹرسائیکل سوارملزمان نے نشانہ بنایا۔امتیازعالم کے والد کو بھی قابض بھارتی فوج نےشہید کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جس میں نہتے کشمیریوں کو کبھی گرفتار کرکےغائب کردیا جاتا ہے تو کبھی جعلی مقابلوں میں شہید کردیا جاتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کےمطابق مقبوضہ وادی میں جنوری 1989 سے 31 جنوری 2023 تک 96 ہزار سےزائد لوگوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔جبکہ 11ہزار سے زائد خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

Jammu Kashmir

Hurriyat Leaders