Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: کورنگی میں شہریوں سےلوٹ مار کرنے والے3 ڈاکو ہلاک

فائرنگ کےتبادلےمیں تینوں ڈاکو مارے گئے، ایس ایس پی کورنگی
شائع 20 فروری 2023 09:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں کورنگی ڈھائی نمبر پر پولیس نے مقابلے کےبعد 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ہے، ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہےتھے۔

ایس ایس پی کورنگی کےمطابق موٹرسائیکل سوار تین ڈاکو شہریوں سے موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہوئے تھے، کورنگی پولیس نے عوام کی اطلاع پر ملزمان کا تعاقب کیا۔

ساجد سدوزئی کےمطابق تینوں ڈاکو فائرنگ کےتبادلےمیں مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، نقد رقم ا ور چھینے ہوئے 9 موبائل فون برآمد کیےگئے۔

Karachi Police

Karachi Street Crimes