Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پولیس کا بڑا ایکشن، پولیس افسر کا قاتل گرفتار

ملزم ندیم کےقبضے سےبم اور ہتھیار براۤمد، پولیس
شائع 20 فروری 2023 09:13pm

تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نےڈرائیونگ لائیسنس برانچ کے قریب کارروائی کرتےہوئے کازوے روڈ سے انہتائی مطلوب ملزم ندیم ولد غلام قادرشیخ کوگرفتارکرلیا ہے، ملزم نے گلستان جوہرکےایس ایچ او رحیم خان کو قتل کیا تھا

پولیس کےمطابق کورنگی کاز وے سےگرفتار ملزم ندیم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ ، 30 بور پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ملزم کراچی سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکرنئے ماڈل کی گاڑیاں اندرون سندھ منتقل کرتا تھا۔ ملزمان نے25 ستمبر2020 کو تھانہ فیروزآباد کے علاقے سے کارچھینی اور پولیس مقابلے کے بعد فرارہوا اس کےبعد ملزمان کا تھانہ گلستان جوہرپولیس سے بھی مقابلہ ہوا تھا، اس دوران تھانہ گلستان جوہرکے ایس ایچ او رحیم خان ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

پولیس نے ملزم ندیم کےخلاف انسداددہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Karachi Police

Karachi Street Crimes