Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: آن لائن گیم کے چکر میں گھر سے لاپتہ لڑکی کا سراغ لگالیاگیا

13سالہ لڑکی پنجاب گئی،سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنےآگئی
شائع 20 فروری 2023 08:06pm
آرٹ ورک ۔۔۔۔ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک ۔۔۔۔ آج ڈیجیٹل

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے13 سالہ لاپتہ لڑکی کا پتہ لگا لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق لڑکی مبینہ اغوا کے بعد پنجاب گئی۔

شاہ فیصل کالونی تھانے میں لڑکی کے والد نے 13 فروری کو لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔ جس کےبعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔ پولیس تحقیقات میں یہ بات سامنے اۤئی کہ لڑکی پنجاب پہنچ چکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اغواء ہونے والی لڑکی اپنی مرضی سے گئی ہے، مبینہ ملزم عبداللہ نے لڑکی کے والدین سے رشتہ بھی مانگا تھا، دونوں کی دوستی لوڈو گیم میں ہوئی تھی، پولیس نے لڑکی کو پنجاب سے کراچی لانےکےلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

لڑکی کےگھر سے نکلتےوقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے اۤئی۔ فوٹیج میں لڑکی کو گھر سے نکلتے ہوئے ہاتھ ہلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

آج نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی رات تقریباً 3 بج کر 20 منٹ پر گھر سے نکلی۔

بچی نے گھر سے نکلتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں ہاتھ بھی ہلایا، بچی گھر سے جاتے وقت عبایا پہنے ہوئے تھی اور ایک بیگ بھی پشت پر ٹانگ رکھا تھا۔

Karachi Police

Online game

Karachi Girl Missing