Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سیکیورٹی اورصحت کا خطرہ لےکر عدالت پہنچے،شاہ محمود

ملک مریم اور بلاول کا نہیں،ہمارا ہے،حماد اظہر
اپ ڈیٹ 20 فروری 2023 09:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اۤئی) کےسینئر رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود نےکہا ہے کہ ان کی جماعت عدالتوں کا احترام کرتی ہے، اسی لئے پارٹی چیئرمین عمران خان عدالتی حکم کی تعمیل کرتےہوئےلاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی اۤئی عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کےموقع پر کارکنوں سےخطاب میں شاہ محمودقریشی نےکہا کہ حکومت نے فول پروف سیکیورٹی کا وعدہ پورا نہیں کیا،پولیس بے بس اور ناکام نظر آئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اۤئی) کےمرکزی رہنما حماد اظہر نےکہا ہے کہ پی ٹی اۤئی کا سیاسی قتل کرتےہوئے ہمارے بنیادی حقوق سلب کیے گئے،موجودہ حکمرانوں کوہم پرمسلط کیا گیا ہے، عمران خان دلیراورایماندار لیڈر ہیں اس لئےعدالت میں پیش ہوئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہورہائیکورٹ میں پیشی کےموقع پر کارکنوں سےخطاب میں حماد اظہر نےکہا کہ موجودہ حکمرانوں سے قوم نفرت کرتی ہے،قوم مہنگائی تلےدب کر مررہی ہے،ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے،عمران خان کی کال پرعوام کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہورہائیکورٹ میں پیشی کےموقع پر پی ٹی اۤئی مرکزی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد احاطہ عدالت کےباہر موجود تھی۔ قائد کی اۤمد پر کارکنوں نے عمران خان کی گاڑی پر گل پاشی بھی کی۔

PDM

imran khan

President Arif Alvi