Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے ساتھ خصوصی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے

شرجیل میمن کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید
شائع 20 فروری 2023 04:56pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن نےکہا ہے کہ عمران خان کو عدالت سے اسپیشل ٹریٹمنٹ مل رہی ہے، لگتا ہے وہ کوئی سرکاری مہمان یا شاہی گیسٹ ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتےہوئے شرجیل میمن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ شخص بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر اسکینڈل، فیک اکاؤنٹس، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور گوگی جادوگرنی گٹھ جوڑ میں پہلے ہی بے نقاب ہو چکا ہے۔ انھوں نےسوال اٹھایا کہ عمران خان کیساتھ خصوصی سلوک کیوں ہو رہا ہے؟

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نےکہا ہے کہ دہشت گردی کے تدارک اور دہشت گرد حملے کےوقت کن امور کا خیال رکھا جانا چاہیے، اس حوالے سے سندھ حکومت نے اہم فیصلے کرلیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس پرحملے کی غلط رپورٹنگ کی گئی، حملے کے وقت کراچی پولیس اۤفس میں 10 دہشت گردوں کےموجود ہونےکی رپورٹنگ بھی ہوئی لیکن ایسا نہیں تھا۔

انھوں نےکہا کہ کسی بھی دہشت گردی کےواقعہ کےفورا بعد ٹریفک پولیس کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے، مستقبل میں کچھ ہوا تو پہلا کام ٹریفک کنٹرول کرنا ہوگا۔

سندھ کےوزیر نےمزید کہا کہ اپلائیڈ فارگاڑی مالکان کو ایک ہفتے کی مہلت دےرہےہیں، شہری جلد سےجلد اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروالیں ، ایک ہفتے بعد کسی کو رعایت نہیں دی جائےگی۔

Karachi Police Office Attack

Karachi law and order situation

Karachi Vehicles Registration