Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

”رواں سال بینظیر بھٹو قتل کیس میں ملوث کردار سامنے آجائیں گے“

لیاقت علی خان اور بے نظیر کو کس نے قتل کروایا سب منظر عام پر آئے گا، رہنما پی پی پی
شائع 20 فروری 2023 03:07pm

پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر منظور وسان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال لیاقت علی خان اور شہید بینظیربھٹو کے قتل کی کہانی سامنے آ جائے گی۔

اپنے خوابوں کی وجہ سے مشہور پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ رواں سال لیاقت علی خان اور شہید بینظیر بھٹو کے قتل کی کہانی سامنے آئے گی، کون کون ملوث تھا اور کس کس نے ان کو قتل کروایا سب منظر عام پر آئے گا۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ ستمبر اور اکتوبر تک بہت سی چیزیں منظرعام پر آئیں گی، رواں سال سیاستدانوں کی ہی نہیں بلکہ اس بار اداروں کی بھی بہت سے آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی، عام انتخابات اکتوبر میں ہو بھی سکتے ہیں اور تاخیر بھی ممکن ہے، لیکن عام انتخابات میں عمران خان کا جیتنا مشکل نظرآ رہا ہے۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید ہماری قیادت کے خلاف بکواس کر رہا ہے، لیکن میں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا مستقبل اچھا دیکھ رہا ہوں، فنکشنل لیگ پیپلزپارٹی میں ضم ہوگی، اور ان کے پاس اس کے علاوہ اب کوئی آپشن نہیں، پیر پگارا شامل ہوں گے تو دل سے ویلکم کروں گا۔

benazir bhutto

Manzoor wasan