Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات میں احمدی ڈاکٹر کے قتل کے بعد نوجوان کی خودکشی

واقعہ تلخ کلامی پر پیش آیا، پولیس
شائع 20 فروری 2023 12:53pm

گجرات کےگاؤں گوٹریالہ میں نوجوان نے مبینہ طورپر ضعیف احمدی ڈاکٹر کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خود کشی کرلی۔

تھانہ گلیانہ پولیس کے مطابق دونوں کی شناخت 70 سالہ رشید اور 22 سالہ انعام کے نام سے ہوئی ہے۔

احمدی فرقے سے تعلق رکھنے والا مقتول ہومیو پیتھک ڈاکٹر رشید ناروے کی شہریت رکھتا تھا اور گاؤں میں اپنا کلینک چلا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں علم ہوا ہے کہ واقعہ نوجوان کی ڈاکٹر سے تلخ کلامی کے بعد پیش آیا اور مبینہ طور پر نوجوان نے ڈاکٹر کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خود کشی کرلی۔

پولیس نے انعام کے ساتھی بابر نامی نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔

تھانہ گلیانہ حکام کے مطابق کیس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے اور جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے۔

Gujrat

Ahmadi doctor