فرخ حبیب نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
فرخ حبیب کی جانب سے دائرکردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی نے نے سیاسی انتقام کے باعث طلب کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے اپنی طلبی کانوٹس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔
واضح رہے کہ فرخ حبیب کو ایف آئی اے فیصل آباد سرکل کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کو 21 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس ملنے پر فرخ حبیب نے اسے ٹوئٹر پرشیئرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ”پہلے توہین عدالت کرکے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر ڈکیتی کا پرچہ درج کیا، اب ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔“
Comments are closed on this story.