Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں قانون نافذ کرنےوالےاداروں کا ایکشن،6 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ عدنان بھی شامل ہے،ترجمان رینجرز
شائع 19 فروری 2023 11:41pm
تصویر بذریعہ ریڈیو پاکستان
تصویر بذریعہ ریڈیو پاکستان

شہر قائد میں سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتےہوئے6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لوٹے گئے لاکھوں روپے برآمد کرلیےہیں۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کےمطابق ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان نے کورنگی میں نجی کمپنی کی وین سے لاکھوں روپے لوٹنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہےکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزمان میں ڈکیت گروہ کےسرغنہ عدنان سمیت سلمان، ظہیر عرف گجر، کاشف، عبداللہ اور عمر شامل ہیں۔ ڈکیت گروہ کا سرغنہ عدنان متعدد بار گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کیےگئےہیں، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کےلیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Sindh Rangers

Karachi Police

Karachi Street Crimes