Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ سے گرفتار خاتون بمبار کو تمام تر قانونی سہولت فراہم کریں گے، وزیر داخلہ بلوچستان

ملزمہ کو ہر طرح کی قانونی سہولت فراہم کریں گے،وزیرداخلہ بلوچستان
اپ ڈیٹ 20 فروری 2023 11:26am
کوئٹہ سے گرفتار مبینہ خاتون خودکش بمبار ماہل (تصویر بزریعہ مصنف)
کوئٹہ سے گرفتار مبینہ خاتون خودکش بمبار ماہل (تصویر بزریعہ مصنف)

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں خواتین کو دہشت گردی کے لئے استعمال نہ کریں، کسی کی ماں بہن کو گرفتارکرنا ہمیں اچھا نہیں لگتا ہے مگر جو قانون توڑے گا تو اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

ہفتہ کو کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سیٹلائٹ ٹاؤن لیڈیز پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ماہل بلوچ نامی مبینہ خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کیا تھا۔

دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ماہل بلوچ کا شوہر بیباگار بلوچ عرف ندیم بھی کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل ایف) کے عسکری ونگ سے تعلق رکھتا ہے اور کسی اۤپریشن میں مارا بھی جاچکا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار خاتون کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی تھی اور جیکٹ میں چار کلو گرام دھماکا خیز مواد موجود تھا۔

میر ضیاء لانگو نے کہا کہ کوئٹہ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کو صفائی پیش کرنے کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو خودکش حملہ کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سب کو انصاف کے دائرے میں لایا جائے گا۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ کراچی میں شاری بلوچ نے خودکش حملہ کیا جس کے پیچھے بہت سے لوگ کھڑے ہوگئے، ملک میں دہشت گردی پھیلانے والوں کے خلاف سب کو مل کر اۤواز بلند کرنی چاہیے، بلوچستان کے عوام اپنی ماؤں بہنوں کو شاری بلوچ کی طرح پاکستان کےخلاف مبینہ کارروائیوں میں استعمال ہونےسےروکیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون خودکش بمبار کا تھریٹ الرٹ

ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ امن وامان فراہم کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے، کچھ دنوں سے بہت زیادہ تھریٹس تھیں، خواتین خودکش حملہ آور سےمتعلق بھی یہ اطلاعات تھیں کہ وہ کسی بھی جگہ حملہ کرسکتی ہے۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاکر دہشت گردی کے منصوبےکو ناکام بنانےمیں اہم کردار ادا کیا۔

FEMALE SUICIDE BOMBER

Quetta Security Situation

Balochistan law and order situation