Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم کا عام انتخابات پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ

ن لیگ اور پی پی کا الیکشن میں حصہ نہ لینا ان کا اپنا فیصلہ ہے، ایم کیو ایم کا متفق ہونا ضروری نہیں، ترجمان
شائع 19 فروری 2023 08:26pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔

اجلاس میں مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی، خواجہ اظہار اور امین الحق شریک ہوئے۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں معاشی اور سیاسی صورتِحال کا بغور جائزہ لیا گیا، ن لیگ اور پی پی کا الیکشن میں حصہ نہ لینا ان کا اپنا فیصلہ ہے، فیصلے سے ایم کیو ایم کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی کی حالیہ ضمنی نشستیں روایتی طور پر ایم کیو ایم ہی کی ہیں، ایم کیو ایم باآسانی یہ نشستیں واپس حاصل کرسکتی ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ چند ماہ بعد دوبارہ پورے ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے، اگلے پانچ سال کے لئے نئی حکومت کا قیام عمل میں آئے گا، ضمنی انتخابات کا انعقاد معاشی بوجھ ہوگا، پارٹی اپنی مکمل توجہ چند ماہ بعد ہونے والے عام انتخابات پر مرکوز رکھے گی، اس کی بھرپور تیاری شروع کی جائے گی۔

MQM Pakistan