Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل بھرو تحریک کےلئے 12ہزار کارکنان نے رجسٹریشن کروالی،فواد چوہدری

تحریک انصاف کی جانب سےجیل بھرو تحریک کی تیاریاں جاری
شائع 19 فروری 2023 08:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی اۤئی) کےمرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےکہا ہے کہ جیل بھرو تحریک بھرپور انداز میں چلائیں گے اس حوالے سے ملک بھر میں رجسٹریشن جاری ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکمراں اتحاد (پی ڈی ایم) کے لیڈرز کچھ بھی کہتے رہیں،جیل بھرو تحریک ہر حال میں ہوگی۔

انھوں نےکہا کہ تحریک انصاف کےرہنما اور کارکنان پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر عمل کرتےہوئےجیل بھرو تحریک کو کامیاب بنائیں گے۔

imran khan

Pakistan Politics

Jail Bharo Tehreek