Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ڈپٹی اسپیکر پختونخوا محمود جان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج

محمود جان متنازع اراضی پر کام کروا رہےتھے، جب انہیں روکا گیا تو فائرنگ کردی، پولیس
شائع 19 فروری 2023 08:14pm

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمود جان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ ریگی میں درج مقدمے میں محمود جان سمیت تین ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق محمود جان اور عیسیٰ خیل قوم کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

پولیس ذرائع کے بتایا کہ محمود جان متنازع اراضی پر کام کروا رہےتھے، جب انہیں روکا گیا تو فائرنگ کردی۔

فائرنگ اک یہ واقعہ گزشتہ روز پپیش آیا تھا جس میں ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوا تھا۔

FIR

deputy speaker

mehmood jan