Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی عدالت میں ممکنہ پیشی، کارکنان اور قیادت کو اہم ہدایات جاری

تمام کوآرڈینیٹرز بروقت تیار رہنے اور قیادت سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت
شائع 19 فروری 2023 07:44pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی پیر کو ہائیکورٹ میں ممکنہ پیشی کے معاملے پر پارٹی کی جانب سے پنجاب کے سابق اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کو کارکنوں کے ہمراہ جی پی او چوک پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ ہر پارٹی عہدے دار اپنے ساتھ کم از کم سو کارکنان کو لے کر جی پی او چوک پہنچے۔

زمان پارک کے باہر کیمپ لگائے عہدے داروں کو عمران خان کے ہمراہ قافلے کی صورت میں عدالت جانے کی ہدایات کی گئی ہیں، قافلے کے شرکاء کو زمان پارک سے عدالت تک تمام ہدایات سنئیر قیادت کی جانب سے دی جائیں گی۔

تمام کوآرڈینیٹرز بروقت تیار رہنے اور قیادت سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ممکنہ پیشی کے حوالے سے سنئیر قیادت نے سیکورٹی کو فل پروف بنانے کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

تحریک انصاف لاہورکے اسٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس

دوسری جانب پی ٹی آئی کے پارٹی دفتر جیل روڈ میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اعجازچوہدری نے شرکا کو جیل بھرو تحریک سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو لنک پر اجلاس سے خطاب کیا اور اسٹیک ہولڈرز کو جیل بھرو تحریک کے لئے بھرپور تیاری کی ہدایت کی۔

عمران خان نے لاہور کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ڈور ٹو ڈور کمپین پر فوکس کرنے، الیکشن کراؤ ملک بچاؤ کے حوالے سے ریلیاں نکالنے کی بھی ہدایت کی۔

عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں لاہور بھر میں کامیاب ڈور ٹو ڈور کمپین کو سراہا۔

pti

arrest

imran khan