Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل بھرو تحریک: گرفتاری دینےوالوں کو نہیں پکڑا جائےگا

پنجاب حکومت نےجیل بھرو تحریک سے نمٹنے کے لئےحکمت عملی بنالی
اپ ڈیٹ 19 فروری 2023 07:28pm
فائل ٖفوٹو
فائل ٖفوٹو

عمران خان کی جیل بھرو تحریک سےنمٹنےکےلئے پنجاب کی نگراں حکومت نےمشاورتی اجلاس میں اہم فیصلےکرلئےہیں۔

پنجاب حکومت ذرائع کےمطابق مشاورتی اجلاس میں چیف سیکرٹری سمیت قانون نافذ کرنے والے ادروں کے سرابرہان نے شرکت کی اور اہم فیصلےکیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کےدوران اگر پی ٹی آئی کے کارکن اور رہنما قانون کے خلاف گئے تو گرفتاری عمل میں لائی جائےگی، تاہم رضاکارانہ طور پر گرفتاری دینے والے کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات کردی ہے، جبکہ میانوالی اور ڈی جی خان کے جیل حکام کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Punjab police

Care Taker CM Punjab

Jail Bharo Tehreek