Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کل عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں؟

شبلی فراز نے عمران خان کے تحفظ کے لیے نئی درخواست دے دی۔
شائع 19 فروری 2023 04:24pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کل عدالت میں پیشی کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے وکلا اور پولیس حکام کے درمیان سیکورٹی معاملات طے نہ ہوسکے۔

تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے عمران خان کے تحفظ کے لیے نئی درخواست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد عمران خان کے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

imran khan