Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پولیس کی کارروائی میں کالعدم داعش کے دو دہشت گرد گرفتار

گرفتار ملزم حکمت اللہ افغان آرمی کا سابقہ کمانڈو ہے، پولیس
شائع 19 فروری 2023 03:40pm

سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کامیاب کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گرد افغان آرمی اور کالعدم داعش سے وابستگی رکھتے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گرد افغان شہری ہیں، اور گرفتار ملزم حکمت اللہ افغان آرمی کا سابقہ کمانڈو ہے، دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحیٰ اجلاس ہوا۔ جس میں آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس لائنز اور ان میں موجود مساجد کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت جاری کی کہ اہم سرکاری دفاتر،عمارتیں، ٹریننگ سینٹرز، اسٹیبلشمنٹ اور دیگر کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ رکھی جائے، سیکیورٹی کے مجموعی امور و اقدامات کو ریڈ الرٹ کیا جائے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا خیال اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، کے پی او واقعہ انتہائی لرزہ خیز تھا، جس کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وقوعے کی تفتیش کے لیے ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، شہیدوں کے ورثاء کا خیال رکھا جائے اور تمام زخمیوں کومعیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Terrorist Arrested

daish