Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی پولیس آفس حملے کا زخمی شہید، مرنیوالوں کی تعداد 5 ہوگئی

عبدالطیف سندھ پولیس کے اہلکار تھے، مزید انکشافات کا سلسلہ جاری
اپ ڈیٹ 19 فروری 2023 03:52pm

کراچی پولیس افس حملے میں زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

دوروز قبل کراچی پولیس آفس میں دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، تاہم پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کو صرف 3 گھنٹوں کے اندر دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے آپریشن کلین اپ کیا۔

مزید پڑھیئے؛ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے تھے، تاہم زخمی ہونے والے پولیس اہلکار عبدالطیف آج زخموں کی تاب بہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے، اور کراچی پولیس آفس میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

دہشتگردوں کے زیر استعمال فونز و اسلحہ فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا

ترجمان ایس ایس یو کے مطابق شہید ہونے والا اہلکارعبدالطیف سیکیورٹی ڈویژن ون میں تعینات تھا، جو دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 17 فروری کو کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل کے مقام پر صدر تھانے سے متصل ایڈیشنل آئی جی سندھ کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

اس دوران پولیس سمیت سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی اورآپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔

Sindh Police

Karachi Police Office Attack