Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پولیس آفس حملہ؛ آخری فلور پر دہشتگرد کے پاس بہت اسلحہ تھا، زخمی رینجرز اہلکار

کراچی پولیس آفس میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے رینجرز اہلکار کی "آج" سے گفتگو
شائع 19 فروری 2023 02:51pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب آج نیوز

کراچی پولیس آفس میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے رینجرز اہلکار کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے ہم پر دستی بم بھی پھینکے، آخری فلور پر دہشتگرد کے پاس بہت اسلحہ تھا۔

کراچی میں پولیس آفس پر حملے میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے رینجرز قلندر ونگ کے زخمی ہونے والے اہلکار نے آج نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم وقوعے پر پہنچے تو فائرنگ ہورہی تھی، تاہم ہم عزم وحوصلے کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔

رینجرز اہلکار نے بتایا کہ پولیس اہلکار بھی ہمارے ساتھ تھے، اور ہم ایک ایک کر کے فلورز کلیئر کرتے رہے، دہشتگردوں نے ہم پر دستی بم بھی پھینکے، اور جب آخری فلور پر پہنچے تو دہشتگرد کے پاس بہت اسلحہ تھا، اور وہاں اچانک دھماکا ہوا اور میرا ہیلمٹ بھی نیچے جاگرا۔

زخمی رینجرز اہلکار نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تخریب کاری کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے، اور دہشتگردوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

rangers

Karachi Police Office Attack