Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہر قائد میں دھند کے باعث حد نگاہ 4 کلو میٹر تک محدود
اپ ڈیٹ 19 فروری 2023 11:29am

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم دن بھر گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں دھند کے باعث حد نگاہ 4 کلو میٹر تک محدود ہوگئی، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 92 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگر سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے، آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا البتہ بارش کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب رات گئے رات گئے شہر کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔

دھند کے باعث حد نگاہ شدید متاثر ہونے سے 3 کلومیٹر تک رہ گئی، رات میں شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے اور ہوا کی رفتار کم ہونے سے دھند ہوتی ہے۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں غیر معمولی گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی

ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں غیر معمولی گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی کردی جبکہ درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہے گا۔

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں گرم اور خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوق ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

karachi

fog

karachi weather

Met Office