Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بالاکوٹ میں چیتا زخمی حالت میں شاہراہ کاغان پرآگیا

چیتا گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا، عینی شاہدین
اپ ڈیٹ 19 فروری 2023 10:54am
اسکرین گریب/ ٹوئٹر
اسکرین گریب/ ٹوئٹر

بالاکوٹ میں کیوائی کے مقام پرگاڑی کی ٹکر سے زخمی ایک چیتا شاہراہ کاغان پرآگیا جسے ڈھوڈیال فیزنٹری سنٹر منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چیتا گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا ہے۔

آج صبح شاہراہ کاغان پر ایک نایاب نسل کا چیتا زخمی حالت میں شاہراہ کاغان پر اگیا جس کے بعد مقامی افراد خطرے کی پرواہ کئیے بغیر چیتے کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔

کافی دیر بعد محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر پہنچے جنہوں نے ڈاٹسن گاڑی پر زخمی چیتے کو ڈھوڈیال فیزنٹری سنٹر ریسکیو کیا۔

اس موقع پر ایس ڈی ایف او وائلڈ لائف ممتاز حسین نے آج نیوز کو بتایا کہ نایاب نسل کے چیتے کے دھڑ پر چوٹیں آئیں تاہم موقع پر کوئی خون نہیں تھا، میڈیکل رپورٹ انے کے بعد چیتے کے زخمی ہونے کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

دو ماہ کے دوران یہ دوسرا نایاب چیتا ہے جو زخمی حالت میں شاہراہ کاغان پرآیا ہے۔

اس سے قبل اسلام ۤباد ڈی ایچ اے فیز ٹو میںچیتا گھس گیا تھا، جس نے وائلڈ لائف حکام سمیت پانچ افراد کو زخمی کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: بالاکوٹ: نایاب نسل کا چیتا پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگیا

گزشتہ برس بھی بالاکوٹ سے 30 کلو میٹر کاغان کی طرف مالکنڈی کے مقام پر پہاڑی سے گر کر نایاب نسل کا چیتا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

Cheetah

Balakot