Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اندرونِ سندھ کے اسکول اساتذہ جلاد بن گئے، بچوں اور ساتھی خاتون پر بہیمانہ تشدد

کندھ کوٹ میں 3 بچوں پر تشدد، بدین میں ٹیچرز کو زدوکوب کرنےپراستاد فارغ
شائع 18 فروری 2023 07:58pm

سندھ کے اسکولوں میں کہیں اساتذہ دست و گریباں ہورہے ہیں تو کہیں بچے بدترین تشدد کا نشانہ بنائے جارہے ہیں۔

کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی میں علی حسن نامی استاد نے تین بچوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بچوں کے جسم پر مار پیٹ کے نشانات دیکھ کر ماں بےہوش ہوگئی۔

والدین نے محکمہ تعلیم سے بچوں پر بےجا سختی کرنے پر استاد کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب بدین میں اسکول ایجوکیشن لٹریسی ڈپارٹمنٹ نے خاتون اور مرد ٹیچر پر تشدد کرنے والے استاد امتیاز عمرانی کو ملازمت سے برطف کردیا ہے۔

تشدد کا واقعہ ایک ماہ قبل نواحی شہر کڈھن کے قریب پیش آیا تھا۔

تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جو متاثرہ خاتون ٹیچر نے خود بنائی تھی۔

محکمہ تعلیم نے فوٹیج دیکھ کر واقعہ کا نوٹس لے کر امتیاز عمرانی کے خلاف ایکشن لیا۔

Sindh School

Sindh school child torture