Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پولیس اۤفس حملہ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی

حملہ آوروں نے پہلی منزل پر پہنچ کر دستی بم پھینکا جو دیوار سے ٹکرا کر گراؤنڈ فلور پر جا کر پھٹا۔
شائع 18 فروری 2023 05:10pm
Breaking News | CCTV footage of Karachi police attack released | Aaj News

کراچی پولیس آفس پر جمعہ کو ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کی سی سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرلی ہے۔

فوٹیج کے مطابق حملہ آوروں نے سب سے پہلے مسجد اور کراچی پولیس اۤفس کے درمیان دروازے پر کھڑے کانسٹیبل پر فائرنگ کی، پھر دفتر کے اندر داخل ہوتے ہی دستی بم پھینکا۔

حملہ آوروں نے کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے کے بعد دوسرا نشانہ امجد مسیح کو بنایا۔

تحقیقاتی حکام کےمطابق دہشت گرد 7 بج کر 15 منٹ پر کے پی او کی پہلی منزل پر پہنچے، حملہ آوروں نے پہلی منزل پر پہنچ کر دستی بم پھینکا جو دیوار سے ٹکرا کر گراؤنڈ فلور پر جا کر پھٹا۔ 20 سے 25 منٹ میں حملہ آور دوسری منزل پر پہنچ چکے تھے۔

پہلی اوردوسری منزل پر حملہ آور خالی کمروں پر گولیاں برساتے رہے، حملہ آوروں کو سیکیورٹی اسٹاف نے آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے فائرنگ کی۔

دھماکے کے نتیجے میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اچانک بند ہوگئی، دو حملہ آور چھت پر موجود رہے، خود کش دھماکے میں ہلاک دہشت گرد ڈیڑھ گھنٹے تک لڑتا رہا۔

CCTV

Karachi Police Office Attack

KPO Attack