Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف کے 38 معاونین کو ہٹانے کیلئے قانونی نوٹس بھیج دیا گیا

قانونی نوٹس صدر مملکت اور سیکرٹری کینیٹ ڈویژن کو بھی بھیجا گیا ہے
اپ ڈیٹ 18 فروری 2023 01:49pm

وزیراعظم کے 38 معاونین کو ہٹانے کیلئے صدر، وزیراعظم اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کے 38 معاونین کو ہٹانے کیلئے صدر مملکت، وزیراعظم اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

قانونی نوٹس جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا، جس میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم کے تمام معاونین کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا ہے، جب کہ یہ تعیناتیاں رولز آف بزنس کے تحت میرٹ پر کی جانی چاہئے۔

قانونی نوٹس کے متن میں ہے کہ کابینہ کا حجم 11 فیصد سے زیادہ نہیں بڑھایا جا سکتا، ملک پہلے ہی معاشی طور پر بحران کا شکار ہے، لیکن ایک معاون کو ایک وفاقی وزیر کے برابر مراعات دی جا رہی ہیں۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سب معاونین کی تعیناتیاں کالعدم قرار دی جائیں، عملدرآمد نہ ہونے پر قانونی چارہ جوئی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

Shehbaz Sharif