Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس اور پارٹی ورکرز کا عمران خان کی رہائشگاہ کا سرچ آپریشن

کارکن زمان پارک کے گرد گاڑیوں کی بھی تلاشی لے رہے ہیں
شائع 18 فروری 2023 11:09am

پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ کا سرچ آپریشن کررہے ہیں۔

پولیس ٹیم اور تحریک انصاف کے کارکنان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور زمان پارک رہائشگاہ کا سرچ آپریشن کررہے ہیں، اور اس سرچ آپریشن میں میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر موجود کیمپوں اور اردگرد مشکوک اشیاء کی تلاشی لی جارہی ہے، کارکن زمان پارک کے گرد گاڑیوں کی بھی تلاشی لے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن عمران خان کو درپیش ممکنہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا جارہا ہے۔

imran khan

zaman park