Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کردی

تمام عہدیداروں کو اگلے ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی
شائع 17 فروری 2023 03:38pm
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور کے تمام حلقوں اور صوبائی لیول پر تنظیم سازی کیلئے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

مریم نواز کی لاہور کی تنظیم اور پارٹی کے سابق ایم پی ایز کے ساتھ ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے تمام عہدیداروں اور ایم پی ایز کو اگلے ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

مریم نواز نے پارٹی کی از سرِنو تنظیم کو منظم کرنے کو ایک تحریک کا نام دیا ساتھ ہی پارٹی کو مضبوط بنانے کے ٹاسک کیلئے کام کے نظریے پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Maryam Nawaz