Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری زمین پرسرکاری ادارے کا قبضہ، کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بیان سامنے آگیا

کے ڈی اے کی الاٹ شدہ زمین پر ڈی سی کمپلیکس کی غیرقانونی تعمیرات کوروکی جائے
شائع 17 فروری 2023 02:36pm

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) ڈائریکٹراسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ویسٹ آفس پرسرکاری زمین پرقبضہ کا الزام لگادیا۔

کے ڈی اے نے قبضے کی شکایت پر کمشنر کراچی کوخطوط بھی لکھ دیئے ساتھ ہی ممبرلینڈ یوٹیلازیشن اور ڈی سی ویسٹ کو بھی کے ڈی اے کی زمین پرقبضہ سے آگاہ کردیا۔

کے ڈی اے حکام سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر13/6 اسکیم 41 میں بیلٹ پلاٹس پرڈی سی ویسٹ کمپلیکس بنایا جارہا ہے، یہ زمین الاٹیس کوالاٹ کی گئی ہے، ڈی سی کمپلیکس کی تعمیرمیں سرکاری فنڈز کا غلط استمعال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے کو الاٹیس کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں اس حوالے سے الاٹیس نے سندھ ہائی کورٹ میں کیس بھی دائرکیا ہوا ہے جبکہ مذکورہ زمین پر کے ڈی اے کی طرف سے کم آمدنی والے افراد کے لئے رہائشی مکانات بننے تھے۔

کے ڈی اے حکام نے واضح کیا کہ مذکورہ زمین کالے اوٹ پلان بھی ماسٹرپلان ڈیپارٹمنٹ سے منظورشدہ ہے، خطوط میں کے ڈی اے کی الاٹ شدہ زمین پر ڈی سی کمپلیکس کی غیرقانونی تعمیرات کوروکنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید کہا کہ سپریم کورٹ آرڈرز کے مطابق شہر کو اس کے اصل ماسٹرپلان پر بحال کیا جائے۔

karachi